Saturday, April 20, 2024

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، محکمہ موسمیات

کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، محکمہ موسمیات
June 7, 2019
کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں عید کے تیسرے روز بھی سورج آنکھیں دکھائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔ کراچی کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ اس وقت ہوا 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتارسےچل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔ قبل ازیں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سورج کا مزاج گرم رہا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں لو کے تھپڑوں نے روزہ داروں کو بے حال کر دیا۔ فیصل آباد میں بھی سورج آنکھیں دکھانے لگا۔ گرم ہوائیں چلنے سے پارہ 46 کا ہندسہ عبور کر گیا۔ کراچی کا موسم بھی گرم رہا ۔ بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ سبی کا پارہ 38 جبکہ تربت میں 35 ڈگری ہو گیا۔