Friday, March 29, 2024

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش برس پڑی

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش برس پڑی
December 9, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کالی گھٹاؤں کا سایہ منڈ لایا۔ پھر ٹھنڈی ہواؤں نے خاموش پیغام پہنچایا۔ چند ہی لمحوں میں میگھا برسا تو رت ہی بدل گئی۔ ہرسوں خوشیوں نے رنگ جمایا۔ شہری اہلخانہ سمیت ساحل سمندر پہنچ گئے۔ ابر رحمت نے جہاں پیاسی زمین کو سیراب کیا، وہیں پھول پتوں کو بھی نئی زندگی بخش دی۔ ابن آدم بھی پھول کی مانند کھل اٹھے۔ قدرت کی کرم نوازی سے سن ڈے فن ڈے بن گیا۔ شہریوں نے سمندر کے حسین نظاروں کے ساتھ بارش کا خوب لطف اٹھایا۔ من کے سچے بچوں کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ بارش کے قطروں نے سماں باندھ دیا۔ ڈیفنس، کلفٹن، قیوم آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش نے خوب رنگ جمایا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہے گا۔