Friday, April 26, 2024

کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود

کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود
August 15, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں موسم جزوی ابر آلود ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

کراچی  میں موسم جزوی ابر آلود ہے ، سورج کبھی سامنے آتا ہےتو کبھی بادلوں کےپیچھے چھپ  جاتاہے، محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔

کچھ علاقوں میں ہلکی بارش  ہوسکتی ہے ، موسم کا حال بتانےوالےکہتےہیں شہر میں بوندا باندی  کابھی امکان ہے۔

سمندری ہوائیں تھم تھم کر چل ری ہیں ہوامیں نمی کاتناسب ساٹھ سےستر فیصد ہے جس کی وجہ سے حبس اور گرمی کی شدت برقرارہے۔