Thursday, April 25, 2024

کراچی میں منافع خور بے لگام ، حکومت رٹ قائم کرنے میں ناکام

کراچی میں منافع خور بے لگام ، حکومت رٹ قائم کرنے میں ناکام
April 15, 2020
کراچی ( 92 نیوز)   کراچی میں منافع خوربے لگام ہو گئے ، حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے ، مافیا نے پھر دالوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ، ایک ماہ کے دوران دالیں 60روپے کلو تک مہنگی کردی گئیں  ،دال مونگ کی ٹرپل جبکہ دال چنا کی قیمت نے ڈبل سنچری کرلی۔ صوبائی حکومت  اشیاء خورونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ، منافع خوروں نے ایک بار پھر دالوں کی قیمت میں اضافہ کردیا  ، مختلف اقسام کی دالیں مزید 20روپے کلو تک مہنگی ہوگئی ایک ماہ کے دوران دالیں 60روپے کلو تک مہنگی ہوگئی ۔ دال مونگ کی ٹرپل جبکہ دال چنا کی قیمت نے ڈبل سینچری کرلی ، دال مونگ 20روپے اضافے سے 300روپے کلو میں فروخت دال مسور 190روپے کلو کے حساب سے فروخت دال چنا 20روپے اضافے سے 200روپے کلو ہوگئی ۔ دال ماش 260روپے کلو کردی گئی چینی 85روپے کلو کے حساب سے فروخت فائن آٹا 55روپے جبکہ چکی کا آٹا 65روپے کلو حساب سے فروخت گھی و تیل 280روپے کلو کے حساب سے فروخت عوام کے لئے اب دال روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا۔ گوشت تو پہلے ہی غریب عوام کی پہنچ سے دور تھا صوبائی اور وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے صرف اعلانات کرنے تک محدودمنافع خور ہولسیلرز ان مشکل دنوں میں بھی عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہیں ۔