Thursday, April 18, 2024

کراچی میں ملزموں نے عیدی مہم شروع کر دی ‏

کراچی میں ملزموں نے عیدی مہم شروع کر دی ‏
May 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ملزموں نے عیدی مہم شروع کر دی ،اسڑیٹ کرائم میں اضافہ ہوگیا،نیوکراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزموں نے شہری کو لوٹ لیا،فیڈرل بی ایریا میں    کچرا چننے والوں نے گاڑی سے قیمتی سامان کا صفایا کردیا۔ نیو کراچی میں موٹر سائیکل سوار چار ملزموں نے شہری کو لوٹ لیا ، فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہے کہ واردات کے دوران ایک ملزم ڈانس کرتا رہا ، ملزمان شہری سے موبائل فون کیش چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری جانب فیڈرل بی ایریا میں کچراچننے والوں نے گاڑی سے قیمتی سامان کا صفایا کردیا، فوٹیج میں چور کو گاڑی کے پچھلے دروازے کو توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ [caption id="attachment_223262" align="alignnone" width="500"]کراچی میں ملزموں نے عیدی مہم شروع کر دی ‏ کراچی میں ملزموں نے عیدی مہم شروع کر دی ‏[/caption] ملزم گاڑی سے پینل، ساؤنڈ سسٹم  اور دیگر قیمتی سامان نکال کر فرارہوگئے۔