Sunday, September 8, 2024

کراچی میں مقیم چینی خاتون بھی مصطفیٰ کمال کی مداح نکلیں

کراچی میں مقیم چینی خاتون بھی مصطفیٰ کمال کی مداح نکلیں
March 16, 2016
کراچی (92نیوز) سابق ضلع ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کے گھر پر سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ان کی رہائش گاہ پر چینی خاتون بھی پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مقیم چینی خاتون بھی مصطفیٰ کمال کی مداح نکلیں۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ چینی خاتون مصطفیٰ کمال کی پڑوسن ہیں۔ وہ آج پھول لے کر ان کے گھر پہنچ گئیں اور مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ کے باہر قد آدم تصویر لگا دی۔ چینی مداح کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال اچھے پڑوسی ہیں۔ دوسری جانب آج بھی مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر آنے والے نوجوانوں کا تانتا بندھا رہا۔