Thursday, April 18, 2024

کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق بچے سپرد خاک

کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق بچے سپرد خاک
November 12, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد ان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ والدہ کو اسپتال میں بچوں کا آخری دیدار کرایا گیا۔ نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت ہوئی۔ معصوم بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ 48 گھنٹے میں ملنے کا امکان ہے۔ دوسری طرف کراچی میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بارہ کھانوں کے نمونے لیب بھجوائے گئے ہیں۔ ریسٹورنٹ کو چند روز قبل معیار کی بہتری کا نوٹس جاری کیا تھا۔ ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر شیراز کے مطابق ابتدائی طور پر موت کی وجہ فوڈ پوائزننگ معلوم ہوتی ہے۔ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے میں پانچ سے دس دن لگ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور دو افراد کے بیان قلمبند کر لئے۔ کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے بھی ساتھ لے گئے۔