Thursday, March 28, 2024

کراچی میں مصنوعی بارش برسانے پر غور شروع !!! گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 578ہو گئی

کراچی میں مصنوعی بارش برسانے پر غور شروع !!! گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 578ہو گئی
June 23, 2015
کراچی (92نیوز) سور ج آج بھی کراچی میں آگ برساتا رہا ، 4روز میں مرنے والوں کی تعداد 578 ہو گئی۔ فوج اور رینجرز کے ہیٹ سٹروک سینٹرز پر متاثرین کا علاج جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سورج آج بھی کراچی میں آگ برساتا رہا جس کے باعث شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی کے ہسپتال آج بھی گرمی سے متاثر ہونے والوں سے بھرے پڑے تھے۔ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں آج بھی کئی افراد گرمی کی شدت کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے باعث چار روز میں گرمی سے مرنے والوں کی تعداد 578 ہو گئی ہے۔ فوج اور رینجرز کی جانب سے قائم کئے گئے مختلف ہیٹ سٹروک سنٹرز پر متاثرین کا علاج جاری ہے۔ صوبائی حکام نے گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے کراچی میں مصنوعی بارش برسانے پر غور شروع کر دیا ہے۔