Thursday, March 28, 2024

کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکورٹی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل

کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکورٹی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل
December 1, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکورٹی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
ملک بھر میں محبوب خدا، سرور کائنات اور محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکورٹی کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ شہر میں موبائل فون سروس اور موبائل ڈیٹا بھی بند کر دیا گیا ہے۔ موبائل فون کی سروس رات آٹھ بجے تک بند رہے گی۔
کراچی میں جلوس، ریلیوں اور محافل کی سکیورٹی کیلئے تئیس ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ رینجرز کے سات ہزار اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔
بولٹن مارکیٹ میمن مسجد سے نکلنے والے مرکزی جلوس اور نشتر پارک میں جلسے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔