Wednesday, May 8, 2024

کراچی میں مرحوم کے اکاؤنٹس کھولنے اور 460کروڑ روپے جمع کرائے جانے کا انکشاف

کراچی میں مرحوم کے اکاؤنٹس کھولنے اور 460کروڑ روپے جمع کرائے جانے کا انکشاف
October 15, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) منی لانڈرنگ میں ملوث افراد نے مرحومین کو بھی نہ بخشا ، کراچی میں ایک وفات پا جانے والے شخص کے نام پر مزید اکاؤنٹس کھولنے اور 4ارب 60 کروڑ روپے جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ کراچی میں  اقبال آرائیں کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھولے گئے اور اس میں 4 ارب 60 کروڑ روپے جمع کرائے گئے ۔ اقبال آرائیں 2014 میں انتقال کر گئے ہیں ،92 نیوز نے اقبال آرائیں کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی حاصل کرلیا۔ مرحوم محمد اقبال کے نام پر تین مختلف بینکوں میں چار اکاونٹ کھولے گئے،ان اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ہیں۔ مردے کے نام پر جعلی اکاونٹ سامنےآنے پر  تفتیشی افسران بھی دھنگ رہ گئے ہیں۔