Friday, June 14, 2024

کراچی میں مختلف واقعات میں1شخص جاں بحق 12زخمی ہوگئے

کراچی میں مختلف واقعات میں1شخص جاں بحق 12زخمی ہوگئے
March 26, 2017
  کراچی (92نیوز)کراچی کے علاقے لیاری سنگولین میں دستی بم حملہ بچے سمیت بارہ افراد زخمی حملہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے گھر کے قریب ہوا۔ادھرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا  ۔ تفصیلات کےمطابق لیاری گینگ وار کے گروہ میں ایک بار پھر ٹھن گئی  ۔ گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کی رہائش گاہ پرمخالف گروہ کے دستی بم حملے میں تیرا سالہ بچے سمیت  بارہ افراد زخمی ہوگئے  ۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا  ۔ رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی  ۔ واقعے پر آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ساوتھ  کو فور ی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے  ۔  ادھر شاہ فیصل پولیس نے کارروائی میں دو ملزموں کو دھرلیا  ۔ ایس پی آصف علی کے مطابق ملزم شہریوں کو بینک میں ریکی کے بعد لوٹتے تھے ۔ آٹھ افراد پر مشتمل گروہ اب تک دس سے زائد وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ چکا ہے ۔ٹول پلازہ کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا  ۔