Thursday, April 25, 2024

کراچی میں مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کے 3 واقعات سامنے آ گئے

کراچی میں مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کے 3 واقعات سامنے آ گئے
December 20, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مختلف علاقوں سے لاشیں ملنے کے 3 واقعات سامنے آ گئے۔ کراچی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

لیاری سے بارہ سالہ بچے کی لاش ملی  جسے والد نے کپڑوں سے شناخت کیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ عبدالرحمان کو بدفعلی کے بعد تیزاب پھینک کر جلانے کی کوشش کی گئی۔ مسخ شدہ لاش سلاٹر ہاوس کے قریب کچرا کنڈی سے ملی۔

اُدھر کورنگی عوامی کالونی سے بائیس سالہ ریاض کی لاش ملی۔ مقتول کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کورنگی صنعتی ایریا میں درج ہوا تھا۔

گلشن اقبال بلاک دس سے بھی ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔