Friday, March 29, 2024

کراچی میں مختلف علاقوں سے 3 بچے لاپتہ ہوگئے

کراچی میں مختلف علاقوں سے 3 بچے لاپتہ ہوگئے
September 2, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں مختلف علاقوں سے 3 بچے لاپتہ ہوگئے  جن میں بہن بھائی بھی شامل ہیں ۔  لائنز ایریا کی 7 سالہ بشریٰ کے والد نے مقدمہ بھی درج کرادیا، تاہم پولیس اب تک بچی کو بازیاب نہ کراسکی۔ سات سالہ بشریٰ آج صبح اسکول جاتے ہوئے جبکہ عبدالرحمان اور شمیم گزشتہ روز لاپتہ ہوئے ہیں، بشریٰ کے والد نے بریگیڈ تھانے میں گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کروادیا ہے، جس میں اغوا کی دفعہ لگائی گئی ہے۔ بشری کی والدہ کے مطابق جب بچی کو لینے دوپہر کو اسکول گئے تو پتہ چلا بچی اسکول ہی نہیں پہنچی، اب تک تاوان کیلئے کوئی کال موصول نہیں ہوئی، ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ ادھر مومن آباد سے بہن بھائی کے لاپتہ ہونے پر والدین نے پولیس کو اطلاع کردی ہے تاہم اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا، پولیس کے مطابق دونوں بچے پہلے بھی لاپتہ ہوچکے ہیں۔