Thursday, April 18, 2024

کراچی میں محمود آباد نالے کے اطراف منظور کالونی سے کورنگی تک غیرقانونی تعمیر گھر گرا دئیے گئے

کراچی میں محمود آباد نالے کے اطراف منظور کالونی سے کورنگی تک غیرقانونی تعمیر گھر گرا دئیے گئے
January 4, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں تجاوزات کے خلاف ایکشن لے لیا گیا۔ محمود آباد نالے کے اطراف منظور کالونی سے کورنگی تک غیرقانونی طور پر تعمیر گھر اور پتھارے گرا دئیے گئے۔

پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری موجود ہے۔ مزاحمت سے نمٹنے کے لئے واٹر کینن ، بکتر بند پولیس موبائل موجود ہیں۔ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی محمد منہاج کا کہنا ہے پہلے مرحلے میں سوفٹ اور دوسرے مرحلے میں 57 مکانات کو گرایا جائے گا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا، بے گھر ہو گئے تو سڑک پر آجائیں گے۔

ڈائریکٹرآپریشن کا کہنا ہے کہ نالے کی چوڑائی مختلف مقامات پر مختلف نوعیت کی ہے۔ سندھ حکومت کے منظور کردہ منصوبے کے تحت نالے کے درمیان آنے والی تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے۔