Friday, April 26, 2024

کراچی میں متعین مقامات کے علاوہ کسی اور مقام پر کچرا پھینکنا جرم قرار

کراچی میں متعین مقامات کے علاوہ کسی اور مقام پر کچرا پھینکنا جرم قرار
November 20, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی کو صاف کرنے کیلئے انتظامیہ نے شہریوں کو پابند بنانے کا بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ متعین مقامات کے علاوہ کسی اور مقام پر کچرا پھینکنا جرم قرار دیدیا گیا۔ خلاف ورزی پر گرفتاری بھی کی جاسکتی ہے،کمشنر نے شہر میں دوماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔ کراچی کو صاف کرنے کیلئے شہری انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ اب شہریوں کا گلیوں سڑکوں پر کچرا پھینکنا جرم شمار ہوگا اور انھیں گرفتاری کا بھی سامنا ہوگا۔ کمشنر کراچی نے شہر میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔ کمشنر کراچی شالوانی کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا کہ مقررہ کچرہ کنڈی اور جی ٹی ایس کےعلاوہ کہیں اور کچرہ پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی اور حکم نہ ماننے والوں کے خلاف مقدمے کا اندراج ہوگا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے کمشنر کراچی کا یہ فیصلہ سخت ضرور ہے مگر شہر کی بہتری کیلئے ایک درست قدم ہے۔