Friday, March 29, 2024

کراچی میں مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

کراچی میں مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ  سامنے آگیا
January 15, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں مبینہ زیادتی کا ایک اور واقعہ  سامنے آگیا ۔ لانڈھی ظفر ٹاؤن کی 8 سالہ طیبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 22 دسمبر کو پیش آیا۔ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ تھانے میں رپورٹ کرائی ۔ پولیس کے پاس ملزم کی تصویر موجود ہے، لیکن گرفتار نہیں کیا گیا ۔

قصور کی زینب کےبعد کراچی کی طیبہ درندگی کا شکار ہو گئی ۔ لانڈھی ظفر ٹاؤن میں 8 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا کیس سامنے آگیا ۔ والدہ کے مطابق بچی گھر سے چیز لینے نکلی تو نامعلوم شخص زبردستی اٹھاکر لے گیا ۔ بچی واپس لوٹی تو بہت زیادہ رو رہی تھی۔

والدہ کا کہنا ہےکہ شک کی بنیاد پر بچی کو جناح اسپتال لے گیا جہاں میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ۔  پولیس کے پاس ملزم کی تصویر بھی موجود ہے لیکن ایکشن نہیں لیا جارہا۔

ادھر گلستان جوہر بلاک 15 میں استاد نے بچے کے ساتھ بدفعلی کا اعتراف کیا ہے ۔  پولیس کے مطابق ملزم سلیم کا میڈیکل کروایا جائے گا۔

دوسری جانب مقامی عدالت نے نیپئر میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے ملزم تنویر کا ریمانڈ منظور کرلیا ہے ۔