Thursday, April 25, 2024

کراچی میں ماضی میں ہوئی زیادتیوں کے متعلق درخواست دائر کر دی ، وفاقی وزیر علی زیدی

کراچی میں ماضی میں ہوئی زیادتیوں کے متعلق درخواست دائر کر دی ، وفاقی وزیر علی زیدی
June 22, 2020
 کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کراچی میں ماضی میں ہوئی زیادتیوں کے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ کراچی میں اہم مجرموں پر بنی جے آئی ٹی رپورٹس پبلک کیوں نہیں ہو رہیں؟وفاقی وزیر علی زیدی نے پیپلزپارٹی کی حکومت پر بڑے الزامات لگا دیئے۔ عزیر بلوچ کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہونے کا دعویٰ کر دیا۔ علی زیدی نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایم کیوایم لندن کے کارندے اعتراف کر رہے ہیں کہ انہوں نے بھارت سے فنڈنگ لی، کل محمد انور کا بیان بھی سامنے آگیا۔ وفاقی وزیر سید علی زیدی نے کہا انہوں نے ماضی میں ہونے والی زیادتیوں پر سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، ہماری پٹیشن کا کوئی سیاسی پہلو نہیں۔ ہم انصاف چاہتے ہیں، وہ آخری وقت تک اس حوالے سے جنگ لڑیں گے۔