Friday, May 17, 2024

کراچی میں لیاری کے علاقے عثمان آباد میں چھ منزلہ عمارت میں دراڑ پڑ گئی

کراچی میں لیاری کے علاقے عثمان آباد میں چھ منزلہ عمارت میں دراڑ پڑ گئی
February 14, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں لیاری کے علاقے عثمان آباد میں چھ منزلہ عمارت میں دراڑ پڑ گئی۔ مخدوش ہو جانے والی عمارت کو خالی کرا لیا گیا۔ مکینوں کے مطابق عمارت 6 سال قبل تعمیر کی گئی تھی۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنکل ٹیم نے بھی مخدوش عمارت کا معائنہ کیا۔ ایس بی سی اے حکام کے مطابق بلڈر نے تین منزلہ عمارت کی اجازت لے کر 6 منزلہ عمارت تعمیر کر لی۔ آئی جی سندھ سید کلیم امام نے بھی عمارت مخدوش ہونے کا نوٹس لے کر ایس ایس پی سٹی سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔