Wednesday, May 8, 2024

کراچی میں لگے دیو ہیکل بل بورڈ ہٹائے جا رہے ہیں

کراچی میں لگے دیو ہیکل بل بورڈ ہٹائے جا رہے ہیں
August 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سپریم کورٹ کےحکم کےبعد کراچی  میں جگہ جگہ لگے دیوہیکل بل بورڈ ہٹائے جا رہے ہیں۔  اب تک مختلف مقامات سے سیکڑوں بل بورڈ ہٹا دیئے گئے ہیں،لیکن ان کے ڈھانچے وہیں لگے ہوئے ہیں جو حادثات کا سبب بن سکتے ہیں ،کچھ علاقوں میں بل بورڈ اب بھی لگے ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ کا کراچی سےہر قسم کے بل بورڈ ہٹانے کا حکم ملتے ہی ادارے متحرک ہوئے بڑی مشینری منگوائی اور بل بورڈ اتارنا شروع دیئے ، گذشتہ روز سے اب تک مختلف مقامات سےسینکڑوں بل بورڈ ہٹادئے گئے، شارع فیصل پرلگے دیوہیکل بل بورڈ ہٹادیئے گئے۔

صدرموبائل مارکیٹ میں بھی جگہ جگہ لگے بڑے بڑے بل بورڈ ہٹادیئے گئے ، شہری خوش ہیں کہتےہیں یہ  بل بورڈ موت بن کرسرپر لٹکتے رہتے تھے۔

انتظامیہ نے بل بورڈ تو اتاردیئےہیں لیکن ان کا ڈھانچہ ہوہی لگا چھوڑ دیاہے ، شہری کہتےہیں انتطامیہ بڑے بڑےڈھانچے بھی ہٹائے ورنہ  بھی نقصان کا سبب بن سکتےہیں۔

گلستان جوہر اور گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں اب  بھی بل بورڈنظر آرہے ہیں ، سپریم کورٹ نےگذشتہ روز کراچی سے ہرقسم کےبل بورڈ ہٹانے کا حکم دیاتھا۔بارشوں کےدوران شاہراہ فیصل پر ایک بڑا بل بورڈ موٹرسائیکل سواروں پر گرگیاتھا۔