Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا
April 23, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں لوڈشیڈنگ کا عذاب ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔  مختلف علاقوں میں جاری بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگی مسائل سے بھر دی ہے ۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر کے ذہنی سکون بھی چھین لیا ہے۔ لانڈھی کورنگی ، ملیر ، شاہ فیصل ، گلستان جوہر ،  گلشن اقبال لیاقت آباد اور لائینز ایریا سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 10 سے 12 گھنٹے کی جا رہی ہے ۔