Sunday, May 12, 2024

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کیس ، کے الیکٹرک کی رپورٹ پر عدالت کا عدم اعتماد

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کیس ، کے الیکٹرک کی رپورٹ پر عدالت کا عدم اعتماد
August 13, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں لوڈ شیڈنگ کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے کے الیکٹرک کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ کون ہیں بجلی بند کرنیوالے ، ہم انہیں چھوڑیں گے نہیں ،  لوگ کرنٹ سے مررہے ہیں،یہ 50، 50 ہزار کی ضمانت کرالیتےہیں۔

سپریم کورٹ نے  کراچی لوڈشیڈنگ کیس میں کےالیکٹرک کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ، عدالت نے وفاقی حکومت سے کراچی کو بجلی کی فراہمی کا پلان دو ہفتے میں طلب کرلیا۔