Saturday, April 27, 2024

کراچی میں لاک ڈوان سے دیہاڑی دار مزدوروں کی مشکلات بڑھ گئیں

کراچی میں لاک ڈوان سے دیہاڑی دار مزدوروں کی مشکلات بڑھ گئیں
April 2, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں لاک ڈوان کا گیارہ دن ہے، دیہاڑی دار مزدوروں کو نہ مزدوری اور نہ حکومت کی امداد مل رہی ہے، برسوں پہلے خیبرپختونخوا سے روزگار کمانے کے لئے کراچی آنےوالے محمد خان اور اس کے دوست بھی روزانہ دیہاڑی لگنے کی امید پر آتے ہیں لیکن شام کو خالی ہاتھ واپس چلے جاتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کومحمدخان اچھے مستقبل کے لئے برسوں سے کراچی میں مزدوری کر رہا ہے۔ حالات معمول پر تھے تو اتنا کما لیتا تھا کہ گزربسر کے بعد گھروالوں کو بھی کچھ رقم بھیج دیتا تھا، لیکن کوروناوائرس  کی وجہ سےلگنےوالےلاک ڈاون  کےسبب اب دھیاڑی بھی نہیں لگ رہی۔ محمد خان اوراس کےدوست کہتےہیں کہ مخیرحضرات امدادی سامان اور رقم دینے آتےہیں جو زیادہ تر وہ لوگ ان پرٹوٹ پڑتے ہیں جو مزدور نہیں ہیں لیکن بیلچہ لیکر بیٹھ گئے ہیں۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ راستے بند ہونے کی وجہ سے اپنے گائوں بھی نہیں جاسکتے۔