Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں لاک ڈاؤن کے تیسرے روز بھی چھوٹی بڑی مارکیٹیں مکمل بند

کراچی میں لاک ڈاؤن کے تیسرے روز بھی چھوٹی بڑی مارکیٹیں مکمل بند
May 11, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں لاک ڈاؤن کے تیسرے روز بھی چھوٹی بڑی مارکیٹیں مکمل بند رہنے سے دکاندار اور شہری پریشان ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ عید سے پہلے آخری دو دن افطار سے سحری تک تمام دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے کراچی میں سمیت سندھ بھر میں آٹھ روزہ لاک ڈاؤن کا تیسرا روز شہر کی چھوٹی بڑی تمام مارکیٹیں مکمل بند رہیں صرف بیکریز ،میڈیکل اسٹورز راشن اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران کے مارکیٹیں مکمل بند ہونے سے شہری پریشان ہیں کسی کو عید کی شاپنگ نہ ہونے کا دکھ تو کسی کو سیزن کے اہم حصے میں کمائی کا نہ ہونے کا شکوہ ہے جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث مہنگائی مزید بڑھ گئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے باوجود کچھ علاقوں میں چوری چھپے شٹر گرا کر کاروبار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے لیاری اور پی آئی بی کے علاقوں میں دکاندار وں نے پولیس سے چھپ کر جگاڑ نکال لی۔

دوسری جانب کراچی چیمبر آف کامرس نے سندھ حکومت سے عید سے قبل آخری دو دن افطار سے سحری تک تمام دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کی اپیل کردی صدر کے سی سی آئی شارق وہرہ نے کہا حکومت پریشان حال دکانداروں اور چھوٹے تاجروں پر رحم کرے اور ان کی مدد کیلئے آگے آئے کاروبار کھولنے سے عوام اپنی نامکمل عید کی شاپنگ کو مکمل کر پائیں گے تاجروں کو بھی ریلیف ملے گا۔

چیئرمین بی ایم جی زبیرموتی والا نے کہا کراچی میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار اتنے برے نہیں کاروباری کھولنے کی گنجائش موجود ہے۔