Thursday, May 9, 2024

کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں بڑھیں تو پولیس نے سختی شروع کر دی

کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں بڑھیں تو پولیس نے سختی شروع کر دی
April 8, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں بڑھیں تو پولیس نے سختی شروع کردی۔ شارع فیصل سمیت اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں جس کی وجہ سےٹریفک جام ہو گیا۔ شہریوں سے گھر سے باہر نکلنے کی وجہ پوچھی تو کسی نے کچھ اور کسی نے کچھ  جواب دیا۔ پولیس نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا اور موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔ پولیس نے رکشوں والوں کےخلاف بھی کریک ڈاون کیا اور مختلف مقامات  پر کارروائیاں کرکے ایک سو سے زائد رکشے تحویل میں لے لئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔ ورنہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔