Friday, April 19, 2024

کراچی میں لاک ڈاؤن کا چوبیسواں روز، مارکیٹیں بند

کراچی میں لاک ڈاؤن کا چوبیسواں روز، مارکیٹیں بند
April 15, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں لاک ڈاؤن کےچوبیس ویں روز بھی مارکیٹیں اور دکانیں بند ہیں،تاجروں نےگذشتہ روز مارکیٹس کھولنےکافیصلہ چند گھنٹےبعدہی واپس لےلیاتھا،سڑکوں پرٹریفک بھی معمول سےکم ہے، پولیس کی جانب سےلگائی جانے والی رکاوٹوں کی وجہ سےکہیں کہیں ٹریفک جام ہے۔

کورونا وائرس کےوار جاری ہیں ، شہرقائد میں لاک ڈاون کا چوبیس واں روز ہے اور کاروبار زندگی آج بھی معطل ہے ، مارکیٹیں ، کانیں،ہوٹل سب بند ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہیں ، سڑکوں ٹریفک معمول سےکم ہے ، تاہم کچھ مقامات پرپولیس کی رکاوٹوں کی وجہ سےٹریفک جام رہا۔

کراچی کےتاجربرادری نےگذشتہ روز کاروبارکھولنے کااعلان کیاتھا ، لیکن چند گھنٹوں بعد ہی انہوں نےیہ فیصلہ واپس لےلیاتھا ، تاجررہنماوزیراعلی سندھ سےملاقات کےبعد آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔