Thursday, April 25, 2024

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نواں روز، مارکیٹیں ، دکانیں بند رہیں

کراچی میں لاک ڈاؤن کا نواں روز، مارکیٹیں ، دکانیں بند رہیں
March 31, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں مہلک کورونا  وائرس کے وار جاری  ہیں،صوبے میں مریضوں کی مجموعی  تعداد 676 ہوگئی  جبکہ کراچی  میں لاک ڈاؤن کے نویں  روز بھی مارکیٹیں ، دکانیں بند رہیں ، سڑکیں سنسان نظر آئیں ۔

سندھ میں کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑھنے لگا ، مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 670 سے تجاوز کرگئی ۔ محکمہ صحت  کے اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں کوروناپازیٹو کیسز کی تعداد  125اورکراچی میں270 سے زائد  ہوگئی ہے ۔

لاڑکانہ میں مریضوں کی تعداد 7 اور  دادو میں ایک ہےجبکہ صوبے میں  41 مریض صحتیاب اور 8 کا انتقال ہوچکاہے ،  وائرس کے پھیلاؤ  نہ بڑھے اسی  لیے لوگوں کو گھروں محدود رکھنے  کیلئے رینجرز اور پولیس کی نفریاں سڑکوں ، شاہراہوں پر گشت کررہی ہے ۔

شہریوں کو امیدہے کہ اس وبا کےکنڑول  میں آنے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کی رونقیں دوبارہ بحال ہونگی۔