Friday, April 19, 2024

کراچی میں لاک ڈاؤن کا 28 واں دن، مارکیٹس، دکانیں اور ہوٹلز بند

کراچی میں لاک ڈاؤن کا 28 واں دن، مارکیٹس، دکانیں اور ہوٹلز بند
April 19, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں لاک ڈاؤن کا 28 واں دن ہے مارکیٹس، دکانیں اور ہوٹلز بند ہیں، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، خواتین اور بچوں سمیت کسی کو بھی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی اجازت نہیں۔ کراچی میں لاک ڈاون کا اٹھائیس واں دن ہے، لاک ڈاون میں کہیں نرمی توکہیں سختی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، نجی ٹرانپسورٹ سڑکوں پر رواں دواں ہے۔ پولیس کی جانب سے آج بھی جگہ جگہ رکاوٹیں لگائی ہوئی ہیں۔ کراچی پولیس چیف کہتے ہیں پولیس بلاجواز کسی کو تنگ نہیں کرے گی۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسیز کی وجہ سے انتہائی افدام اٹھانا پڑاہے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کہتے ہیں اگر کسی کی طبعیت خراب ہے پولیس کو مددگار 15 پر فون کریں۔ پولیس متاثرہ افراد کی مدد کو پہنچے گی اسپتال پہنچایا،جائے گا اور ایمبولینس بھی مہیا کی جائے گی۔