Friday, April 19, 2024

کراچی میں لاک ڈاؤن کا 12وں روز ، جمعہ کے اوقات میں مکمل لاک ڈاؤن

کراچی میں لاک ڈاؤن کا 12وں روز ، جمعہ کے اوقات میں مکمل لاک ڈاؤن
April 3, 2020
کراچی ( 92نیوز) کراچی میں لاک ڈاؤن کےبارویں دن بھی شہربند رہا،نمازجمعہ کےاوقات میں مکمل لاک ڈاؤن رہا،دودھ اور راشن کی دکانیں،میڈیکل اسٹور سب بند رہے، سڑکوں پرسناٹانظرآیا، مساجد میں صرف انتظامیہ کےچند افراد نے نماز جمعہ ادا کی، سندھ میں کورونا سے متاثرہ مزید دو مریض جاں بحق ہوگئے، سندھ میں انتقال کرنے والوں کی تعداد تیرا ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کےوار جاری ہیں ، کراچی میں بارویں دن بھی  لاک ڈاؤن رہا ، نمازجمعہ کےاوقات میں لاک ڈاون میں سختی کی گئی ، دوپہر بارہ بجےسےساڑےتین بجےتک سڑکوں پرسناٹارہا، مرکزی شاہراہوں پردوردور تک کوئی دیکھائی نہ دےرہاتھا۔ پولیس اہلکارلاوڈ اسپیکر کےذریعےشہریوں کوگھروں میں رہنےکی ہدایت کرتےرہے ،شاہراہ فیصل ہو یا صدر ایمپریس مارکیٹ سب جگہ سناٹارہا ،پولیس اہلکاروں اور شہریوں میں توتومیں میں بھی ہوئی۔ دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس سےمزید دو افراد جاں بحق ہوگئے ، کورونا وائرس کےشکار دونوں مریضوں کا تعلق کراچی سےتھا ، محکمہ صحت سندھ کےمطابق ساٹھ سالہ شخص کو یکم اپریل کو کورونا پازیٹو آیاتھا ، اس کو  دل کا عارضہ بھی تھا ۔ دوسرےشخص کی عمر82برس تھی،مریض کو مقامی فرد سےوائرس منتقل ہواتھا ، سندھ میں کوروناوائرس سےانتقال کرنےوالوں کی  تعداد تیرا ہوگئی ہے۔