Saturday, April 20, 2024

کراچی، لانڈھی بچہ جیل کے قریب بس اور کوسٹر میں تصادم، 3 جاں بحق، 9 زخمی

کراچی، لانڈھی بچہ جیل کے قریب بس اور کوسٹر میں تصادم، 3 جاں بحق، 9 زخمی
November 29, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی کی لانڈھی بچہ جیل کے قریب بس اور کوسٹر میں تصادم ہوا، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ 

نینشل ہائی وے پرلا نڈھی بچہ جیل کے قریب بس اور کوسٹرمیں ہولناک تصادام ہوا۔ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کےمطابق کوسٹر وین نجی کمپنی کے ملازمین کو دفترلے جا رہی تھی کہ مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز کی تیزرفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا، دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔