Thursday, April 18, 2024

کراچی میں قیام امن کیلئے سندھ رینجرز ان ایکشن

کراچی میں قیام امن کیلئے سندھ رینجرز ان ایکشن
December 14, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں قیام امن کیلئے سندھ رینجرز ان ایکشن ہیں۔
قانون کے رکھوالوں نے دہشت گردوں کو ایسی لگام ڈالی کہ سال دو ہزار سترہ میں دہشت گرد کوئی بزدلانہ کارروائی نہ کر سکے۔
سندھ رینجرز نے 2530 چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور دہشت گردی میں ملوث 479 ملزم ، 546 ٹارگٹ کلرز، 172 بھتہ خور اور 45 اغواء کار گرفتار کر لئے۔
مجموعی طور پر 1945 جرائم میں ملوث افراد کو پولیس کے حوالے کیا گیا۔
کارروائیوں میں جرائم پیشہ عناصر سے مقابلوں کے دوران 12 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ چھاپوں کے دوران امن خراب کرنے کیلئے جمع 1578 مختلف اقسام کے ہتھیار اور ایک لاکھ 46 ہزار 493 گولیاں برآمد کی گئیں۔
سال 2013 میں کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد دہشت گردی کے واقعات 330 سے صفر، ٹارگٹ کلنگ سالانہ 1762 سے 45، بھتہ خوری 2113 سے 52 اور اغواء برائے تاوان کی وارداتیں 303 سے کم ہو کر 13 پر آگئیں۔