Friday, April 19, 2024

کراچی میں قتل ہونیوالی رمشا کیس کی تحقیقات میں حیرت انگیز انکشافات

کراچی میں قتل ہونیوالی رمشا کیس کی تحقیقات میں حیرت انگیز انکشافات
May 16, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں قتل ہونے والی رمشا کیس کی تحقیقات میں حیرت انگیز انکشافات سامنے آئے ہیں ۔ ایس ایس پی  ڈاکٹر رضوان کے مطابق رمشا  کےدوستوں کی فہرست طویل ہے،قتل سےپہلےرمشا واٹس اپ پر30 لڑکوں سےبات کررہی تھی۔ مقتولہ کےموبائل کال ڈیٹا ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی،قتل کی رات مقتولہ کے موبائل سے 4 ہزار 700 میسیجز آئے اور گئے، جس سے پتہ چلا کہ رمشہ کے دوستوں کی فہرست بہت طویل ہے۔ ایس ایس پی سینڑل ڈاکٹررضوان نےبتایاکہ قتل کئے جانےوالی رات رمشہ واٹس اپ پر 30 لڑکوں سے بات کر رہی تھی ، ڈیٹا فارنزک کے مطابق اگلے روز رمشہ نے پانچ لڑکوں سے ملنا تھا۔ ایک لڑکے نے صبح حلوہ پوری، دوسرے نے دوپہر بریانی کھلانے کاکہاتھا ، ایک لڑکے سے رمشہ نے 5 ہزار روپے ادھار مانگے تھے۔ ڈاکٹررضوان کاکہناہےکہ رمشہ کی دوستیوں سے والد اور اہل علاقہ پریشان تھے،رمشہ کی والدہ اس کے تمام معاملات سے بخوبی آگاہ اور راز دار تھی۔ پولیس کےمطابق رمشہ کی والدہ لبنی کا بھی ایک دوست ہے ، واقعے میں زخمی ہونے والا بچہ وجاہت تاحال بیان نہیں دے سکا ہے۔