Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں قانون کا خوف ختم ہو چکا تھا، آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا، 71فیصد جرائم میں سیاسی، مذہبی اور لسانی عناصر ملوث ہیں: ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی میں قانون کا خوف ختم ہو چکا تھا، آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا، 71فیصد جرائم میں سیاسی، مذہبی اور لسانی عناصر ملوث ہیں: ڈی جی رینجرز سندھ
May 21, 2015
کراچی (92نیوز) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی شہر سے قانون کا خوف ختم ہو چکا تھا، قانون کی رٹ منوانا لازمی ہے۔ 450 سے زائد قوانین اور ضوابط ہیں جن پر عمل کرانا لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیرجانبدار تفتیش نہیں ہوتی کیوں کہ مختلف فیکٹر اثر انداز ہوتے ہیں۔ کراچی میں ہونیوالے جرائم میں 71 فیصد ایسے عناصر ہیں جن میں مذہبی، لسانی اور سیاسی ملوث ہیں۔ طاہر منہاس کے تین بھائی روپوش ہیں۔ ممکن ہے کہ وہ بھی دہشت گردی میں ملوث ہوں۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا، سانحہ صفورہ کے شواہد وزارت داخلہ کو بھیج دیئے گئے۔