Friday, April 26, 2024

کراچی : ایم کیو ایم کے دو مزید غیرقانونی دفاتر مسمار‘ مجموعی تعداد 151 ہو گئی

کراچی : ایم کیو ایم کے دو مزید غیرقانونی دفاتر مسمار‘ مجموعی تعداد 151 ہو گئی
September 21, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں ایم کیو ایم کے غیرقانونی دفاتر گرانے کا سلسلہ جاری۔ مزید ایک سیکٹر اور دو یونٹ آفسز مسمار کر دیے گئے۔ ایم کیوایم کے مسمار دفاتر کی تعداد 151 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکاری اراضی پر قائم ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ نارتھ ناظم آباد میں سرکار ی زمین پر قائم دو یونٹ اور ایک سیکٹر آفس کو مسمار کر دیا گیا۔ ایم کیو ایم کے دفاتر گرائے جانے کی کارروائی محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے کی گئی۔ اس موقع پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو دفاتر گرائے جارہے ہیں وہ سرکاری زمینوں پر بنائے گئے تھے۔ محکمہ انسداد تجاوزات نے ابھی شہر میں ایم کیو ایم کے مزید 22 دفاتر کو گرانا ہے۔ جب کہ اب تک ایم کیو ایم کے دفاتر مسمار کرنے کی تعداد 151 ہو چکی ہے۔