Friday, March 29, 2024

کراچی میں فیریئر ہال میں لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں فیریئر ہال میں لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
December 14, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں فیریئر ہال میں لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی کار میں موجود ہے اور اس کو لڑکوں نے چوروں طرف سے گھیرا ہوا ہے۔ اس دوران لڑکے ٹک ٹاک ویڈیو بھی بناتے رہے جس میں پریشان لڑکی کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

پولیس نے فیرئیر ہال میں موجود عملہ کا بیان ریکارڈ کر لیا۔ لڑکی اور لڑکوں کی بھی تلاش شروع کر دی ہے۔