Saturday, May 11, 2024

کراچی میں فوڈ ڈیلیوری کی آڑ میں اسٹریٹ کرائم کا چوتھا واقعہ سامنے آگیا

کراچی میں فوڈ ڈیلیوری  کی آڑ میں اسٹریٹ کرائم کا چوتھا واقعہ سامنے آگیا
January 21, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں فوڈ ڈیلیوری کی آڑ میں اسٹریٹ کرائم کا چوتھا واقعہ بھی سامنےآگیا،فوڈ ڈیلیوری بوائے کےبھیس میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کارسوار شہری سےلوٹ رکی اور فرار ہوگئے۔

کراچی میں فوڈ ڈیلیوری کی آڑ میں اسٹریٹ کرمنل سرگرم ہیں ، ڈیلیوری بوائے کےبھیس میں لوٹ مارکا چوتھا واقعہ بھی سامنےآگیا۔92 نیوز کو موصول فوٹیج میں دیکھاجاسکتاہےکہ فوڈ ڈیلیوری بکس لٹکائے ملزمان نے پہلے گلی کا چکر لگایا، اسی دوران سفید کار گھر کے باہر آکر رکی۔

ملزمان کار کے پاس آئے اورپیچھے بیٹھے ملزم نے اتر کر اسلحہ نکال لیا، شہری نےمزاحمت کرنے کی کوشش کی، تاہم ملزمان شہری سے نقدی موبائل فون و دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اس سےپہلے مفتی عبداللہ حملے،گلستان جوہرمیں شہری کو لوٹنے میں فوڈ ڈیلیوری بوائےکابھیس دھارا گیاتھا، فیروزآباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل رائیڈر کو  رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔