Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں فنکار بھی زینب کو انصاف دلوانے میں سراپا احتجاج

کراچی میں فنکار بھی زینب کو انصاف دلوانے میں سراپا احتجاج
January 12, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں فنکار بھی زینب کو انصاف دلوانے سڑکوں پر آ گئے۔
زینب کو انصاف دلوانے اور درندہ صفت مجرم کو نشان عبرت بنانے کیلئے کراچی کے فنکار بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ سندھ اسمبلی کے باہر فنکاروں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
اس دوران ارکان اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی اور ارم خالد کی اسمبلی سے باہر آمد ہوئی اور فنکاروں سے بات چیت ہوئی تو دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا۔
فنکاروں نے کہا کہ قصور میں بارہ واقعات ہو چکے ہیں۔ آج تک ایک ملزم کو بھی سزا نہیں ملی۔ پنجاب حکومت سو رہی ہے ؟۔
فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ زینب کے قاتل کو چوک پر لٹکایا جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ قوم کی بیٹیوں کی جانب آنکھ اٹھانے کی بھی جرات نہ کرے۔