Thursday, April 18, 2024

کراچی میں فضائی آلودگی میں کمی کے باعث قدرت کے خوبصورت رنگ بکھر گئے

کراچی میں فضائی آلودگی میں کمی کے باعث قدرت کے خوبصورت رنگ بکھر گئے
April 18, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں لاک ڈاؤن کے سبب فضائی آلودگی میں کمی کے باعث شہر میں قدرت کے خوبصورت رنگ بکھر گئے ،جس کے باعث قدرت کے منفرد رنگوں کا نظارہ کر رہے ہیں ،سورج کے گرد روشنی کا بنا ہالہ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

کراچی میں لاک ڈاؤن کے سبب فضائی آلودگی میں بہتری  آگئی، سورج کے گرد قوس و قزاح کے رنگوں کا ہالہ  بنا جسے سائنسی اصطلاح میں سن ہیلوز کہا جاتا ہے ،کئی گھنٹے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا،حسین منظر کو شہریوں نے موبائل میں قید کر کے سوشل میڈیا پر بھی خوب اپ لوڈ کیا۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ فضا میں نمی کا نیٹ تناسب زیادہ ہونے کے سبب سورج کے گرد موجودآئس پارٹیکلز سن ہیلوز کا باعث بنتے ہیں ،جو صرف آلودگی سے پاک ماحول میں صاف دکھائی دیتا ہے ۔