Friday, April 26, 2024

کراچی میں فائرنگ کے 2 واقعات، 5 افراد جاں بحق ہو گئے

کراچی میں فائرنگ کے 2 واقعات، 5 افراد جاں بحق ہو گئے
July 9, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ میں بھی نامعلوم افراد کی ہوٹل میں بیٹھے لوگوں پر فائرنگ سے 2  جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ وزیراعلیٰ اور آئی جی سندھ نےفائرنگ کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔