Thursday, May 9, 2024

کراچی میں فائرنگ ، نجی ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کا ڈائریکٹر جاں بحق

کراچی میں فائرنگ ، نجی ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ کا ڈائریکٹر جاں بحق
June 12, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نجی انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر ظاہر علی سید جاں بحق ہو ‏گئے۔

واقعہ نیوٹاؤن تھانے کی حدود میں اسٹیڈیم روڈ پر پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران  مزاحمت پر  نجی  انسٹی ٹیوٹ کے  ڈائریکٹر  ظاہر  علی سید  پر  فائرنگ کر دی۔

ریسکیو ٹیموں  نے ظاہر  علی سید کو  تشویشناک حالت میں  نجی اسپتال  منتقل کیا  تاہم  وہ دم  توڑ گئے۔ پولیس نے  واقعہ  کی اطلاع پر  جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد  اکھٹے۔ ایس ایس پی ایسٹ  ساجد سدوزئی نے میڈیا سے گفتگو میں  بتایا  کہ مقتول کے ڈرائیور کا ابتدائی بیان قلمبند کر لیا   ہے  اور اس  کی مدد سے ملزمان  کے خاکے بنائے جا رہے  ہیں۔

پولیس کے  مطابق مقتول کو کسی قسم کی کوئی دھمکیاں نہیں ملی تھیں ۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

ظاہرعلی سید کی لاش کو قانونی  کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا    ہے۔ مقتول بہادر آباد کے رہائشی تھے  اور ان کے تین بیٹے اور ایک  بیٹی بیرون ملک مقیم ہیں جن کی  واپسی پر   ان  کی نمازجنازہ  ادا کی جائے گی۔