Sunday, September 8, 2024

کراچی میں غیرقانونی طور پر نصب 80فیصد اشتہاری بورڈز ابھی تک نہ اتارے جاسکے

کراچی میں غیرقانونی طور پر نصب 80فیصد اشتہاری بورڈز ابھی تک نہ اتارے جاسکے
July 1, 2016
  کراچی(92نیوز)سپریم کی کورٹ کی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی مگر کراچی میں غیرقانونی طور پر نصب 80 فیصد اشتہاری بورڈز جہاں تھے، وہیں موجودہیں ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں لگ بھگ دس ہزار بل بورڈز اور ہورڈنگز ہیں ،سپریم کورٹ کا حکم تھا کہ  30 جون 2016ء تک تمام غیر قانونی بل بورڈز اور ہورڈنگز ہٹادیئے جائیں مگر حکومتی ارکان اور سرکاری افسران نے ٹال مٹول اور سست روی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن  عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے  شہر کے80 فیصد مقامات پر دیو ہیکل بل بورڈز اور ہورڈنگز جہاں تھے وہیں ہیں۔ کوئی اہم چوراہا اور شاہراہ ایسی نہیں جس کے سینے پر اشتہاری بورڈ ز نہ ہوں سڑک پر سفر کرنے والوں کو آگے، پیچھے اور دائیں بائیں چلنے والی گاڑی بھلے ہی نظر نہ آئے، مگر بل بورڈ ضرور نظر آتا ہے۔ موجودہ مون سون کی بارشوں میں تیز ہوا سے بل بورڈز گرنے کا بھی خدشہ ہے اور یہ شہریوں  کو بہ دستور ’موت کی دھمکی ‘دے رہے ہیں۔