Friday, April 19, 2024

کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا

کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا
November 19, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔ آرام باغ میں ڈیڑھ سو دکانیں گرادی گئیں۔ لائٹ ہاوس  کے اطرف بھی تجاوزت گرائی جائیں گی۔ تاجروں کو کچھ وقت کی مہلت دی گئی ہے۔ دکاندار غصے میں ہیں۔ احتجاج بھی کیا اور ایم اے جناح روڈ بھی بند کی لیکن پولیس نے فورا ہی سڑک کو ٹریفک کے لئے کھلوا دیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے تاجروں کا نقصان نہیں چاہتے ہیں سامان ہٹانے کےلئے وقت دیا ہے۔ دکانیں خالی ہوتے ہیں کارروائی شروع کر دیں گے۔