Sunday, September 8, 2024

کراچی میں غیرسیاسی اوربلاامیتازآپریشن کیاجارہاہے : کورکمانڈر کراچی

کراچی میں غیرسیاسی اوربلاامیتازآپریشن کیاجارہاہے : کورکمانڈر کراچی
August 7, 2015
کراچی(92نیوز)کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا  ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری منزل نہیں، بلکہ دہشت گردی کےاختتام کا آغاز ہے ، سیکورٹی اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر کراچی  لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے اہداف   دہشت گردوں ، ان کےمعاون ، سہولت کاراور مالی مددگار ہیں  اہداف کے حصول تک آپریشن جاری رہے گا ۔ انہوں نے  کہا کہ  کراچی میں غیرسیاسی اوربلاامتیازآپریشن کیاجارہاہے،اہداف کےحصول تک آپریشن جاری رہےگا، ان کا کہنا ہے کہ رینجرزدہشت گردی کیخلاف ہراول دستہ کا کردار ادا کررہی ہے ۔ کراچی میں قیام امن اورشہریوں کا اعتماد بحال ہونا رینجرز کی عمدہ کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے۔ شہر قائد کے امن کے لیے رینجرزکےعلاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا   ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات مزید بہترہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رینجرزکی کامیابی کاسہرااعلیٰ قیادت اورپیشہ وارانہ تربیت کوجاتاہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ عوام کے ساتھ مل کرلڑرہے ہیں عوام ارد گرد کے حالات اورغیرمعمولی واقعات پرنظررکھیں ۔ ان کاکہناتھاکہ پرامن کراچی مضبوط پاکستان کی علامت ہے،پاکستانیت کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دورکردیں گے۔