Saturday, April 20, 2024

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بدستور جاری ، کئی علاقوں میں بجلی کی بندش

کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بدستور جاری ، کئی علاقوں میں بجلی کی بندش
July 12, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔ آج بھی کئی علاقوں میں بجلی کی بندش ہے۔ کورنگی، لانڈھی، نارتھ ناظم آباد، ملیر، قائد آباد میں بجلی  تعطل کا شکار ہے۔ کراچی میں آج سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان دھرے کا دھرا رہ گیا ۔ شہریوں کو نہ رات میں سکون نہ دن میں چین ۔ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ معمول بنادی گئی ہے ۔ کراچی کے شہری کےالیکٹرک کی نااہلی پر دہائیاں دینے لگے ۔ شہر قائد میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، بلدیہ ٹاؤن، لائنز ایریا، رنچھوڑ لائن، اورنگی ٹاؤن، ملیر، شاہ، فیصل کالونی، ملیر کھوکھرا پار، قائد آباد ، کیماڑی سمیت درجنوں علاقوں میں بجلی کا بحران سنگین ہو چکا ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے وفاقی حکومت اور کے الیکٹرک کے فیصلہ کن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوئے ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ہونے والے مذاکرات میں کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا روڈ میپ دینے سے معذرت کر لی ۔ کے الیکٹرک نے ڈھٹائی دکھاتے ہوئے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے 2021 سے قبل ٹائم فریم دینے سے انکار کر دیا جبکہ فرینڈلی سمجھوتہ کے پانے پر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔