Wednesday, May 22, 2024

کراچی میں غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف ایکشن شروع

کراچی میں غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف ایکشن شروع
February 18, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں غیر نمونہ نمبر پلیٹوں کے خلاف ایکشن شروع ہو گیا۔ کراچی پولیس قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہے۔ سائوتھ زون میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی گاڑی کو فینسی نمبر پلیٹ پر روک لیا گیا۔ سابق کمشنر کراچی اعجاز خان بھی زد میں آگئے۔ فینسی نمبر پلیٹ پر پولیس کا سامنا کرنا پڑا تاہم چکمہ دیکر نو،دو، گیارہ ہو گئے۔ ڈی ایس پی بھی اپنے ہی ادارے کے ریڈار پر آ گئے۔ زیر استعمال جعلی پولیس موبائل بھی پکڑی گئی جو نمبر پلیٹ سے ہی محروم نکلی۔ منسٹر کا نام لکھی ہوئی جیپ بھی پکڑی گئی، گاڑی میں سوار افراد کاغذات بھی پیش نہ کر سکے۔