Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات، ایکشن ٹاسک فورس میں پھر تبدیلی

کراچی میں غیر قانونی تعمیرات، ایکشن ٹاسک فورس میں پھر تبدیلی
October 13, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایک بار پھر ایکشن کے لیے ٹاسک فورس میں تبدیلی کردی گئی، تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر موجود افسران پر عہدوں کی برسات کردی گئی۔ کراچی  میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی تیز کرنے کے لیے ٹاسک فورس میں ردوبدل، نیب زدہ سابق ڈائر یکٹر ڈیمولیشن جمیل میمن کو ایک بار پھر چیئرمین ٹاسک فورس بنا دیا گیا۔ معاملہ صرف چیئرمین ٹاسک کی تعیناتی پر ہی ختم نہیں ہوتا بلکہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ڈیڑھ سال سے نیب تحقیقات بھگتنے والے عادل عمر کو صدر اور جمشید ٹاؤن ون ڈائریکٹرتعینات کردیا گیا ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کروانے کے الزام میں اینٹی کرپشن کے مقدمے میں نامزد علی اسد کو بھی لیاقت آباد اور بن قاسم ٹاون میں ذمہ داریاں سونپ دی گئی۔ ڈی جی ایس بی سی اے ظفر احسن کہتے ہیں اب آپریشن میں تیزی آئے گی۔ ظفر احسن ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے سائیں سرکارکے ماتحت اداروں میں سیاسی اثرورسوخ کی بنیاد پر کرپٹ آفسران کی تعیناتی سے کارکردگی کیسے بہتربنائی جا سکتی ہے یہ ایک سوال ہے۔