Sunday, September 8, 2024

کراچی میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات 50 فیصد ہیں : محکمہ موسمیات

کراچی میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات 50 فیصد ہیں : محکمہ موسمیات
July 5, 2016
کراچی (92نیوز) محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات 50 فیصد ہیں۔ آج چاند کی عمر 27 گھنٹے 51 منٹ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشیدکا 92 نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات 50 فیصد ہیں۔ آج چاند کی عمر 27 گھنٹے 51 منٹ ہو گی۔ چاند لور اینگل پر 8 ڈگری 22 منٹ پر ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاند غروب آفتاب کے 44 منٹ بعد تک دیکھا جا سکتا ہے۔ چاند کا اینگل کم ہونے کی وجہ سے چاند شہادت کی بنیاد پر ہوگا۔ عبدالرشید نے کہا کہ ممکنہ طور پر چاند گوادر، جیوانی ، پسنی کی طرف دیکھا جا سکتاہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ شہر قائد میں آج درجہ حرارت 33 سے 35 سینٹی گریڈ تک جائے گا جبکہ آج رات بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔ سندھ بھر میں آج سب سے زیادہ گرمی سکھر‘ لاڑکانہ اورنواب شاہ میں پڑے گی جہاں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک جائے گا۔