Friday, May 17, 2024

کراچی میں عید کے دوسرے دن بھی آلائشیں اٹھانے کا انتظام نہ کیا جاسکا

کراچی میں عید کے دوسرے دن بھی آلائشیں اٹھانے کا انتظام نہ کیا جاسکا
August 2, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں عید کے دوسرے دن بھی آلائشیں اٹھانے کا انتظام نہیں کیا جاسکا۔ قربانی تو ہوئی مگر آلائشیں ٹھکانے نہ لگیں، کراچی میں جگہ جگہ کچرا اور آلائشیں، گلی کوچے جانوروں کی باقیات سے بھر گئے۔ تعفن کے باعث شہریوں کا سانس لینا محال ہوگیا، گندگی اور بدبو کی وجہ سے عید کا مزہ بھی کرکرا ہوگیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات سندھ روشن علی شیخ کا مختلف علاقوں کا دورہ کیا، آلائشوں کو اٹھانے کے عمل جائزہ لیا۔ کراچی میں عید کے دوسرے دن بھی آلائشیں کئی علاقوں اور سڑکوں پر آلائشیں پڑی ہیں۔