Saturday, April 20, 2024

کراچی میں عید کا پہلا روز شہریوں کیلئے امتحان ثابت  ہوا

کراچی میں عید کا پہلا روز شہریوں کیلئے امتحان ثابت  ہوا
August 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں بڑی عید کا پہلا روز شہریوں کےلیےبڑا امتحان ثابت ہوا، بعض علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے کےسبب شہری گھروں میں محصور رہے تو کہیں آلائش تعفن اور کچرے کےڈھیروں نے بھی عید کے  رنگ پھیکے کر دیے ۔ انتظامی نا اہلی اور سیاسی چپقلش نے کراچی والوں کی عید بارش کے پانی کی نذر کر دی ، سرجانی  کے علاقہ میں تو لوگ گھروں سے ہی نکل نہ پائے ۔ نارتھ کراچی ،گلشن اقبال اولڈ سٹی ایریا اور دیگر نشیبی علاقوں میں بھی پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی،م سعدی ٹاؤن میں بھی کراچی کےشہریوں کی۔عید کی خوشیاں بارش کےپانی میں بہہ گئیں ۔ بارش کا سلسلہ رکنے کےباوجود  کئی علاقوں میں صورتحال معمول پر نہیں آسکی ہے۔ کراچی کےجو علاقے برساتی پانی کی زدمیں نہیں آئے،وہاں قربانی کے جانوروں کی الائشوں نے۔زندگی اجیرن کیےرکھی۔ علما سماجی ورکرز اورماہرین طب کی اپیل کےباوجود قربانی کافریضہ ایک روز کےلیےموخرنہیں ، ہوا پہلے روز چھ اضلاع میں ہزاروں جانوروں کی قربانی ہوئی۔