Thursday, March 28, 2024

کراچی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ریلی

کراچی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ریلی
December 19, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں آمد مصطفیٰ لبیک یارسول اللہ موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی۔ شرکاءنے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کے خلاف فائیو اسٹار چورنگی پر دھرنا بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق ریلی کا آغاز ناگن چورنگی سے ہوا جس میں بڑی تعداد میں موٹرسائیکل سواروں نے شرکت کی۔ فضا نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے گونج رہی تھی۔ شرکاءنے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے کے خلاف فائیو اسٹارچورنگی پر علامتی دھرنا دیا اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لیے قرارداد بھی منظور کی۔ گرومندر پر جلسے کا انعقاد کیا گیا جہاں علماءنے کرام سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی۔ شرکاءنے سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں غبارے بھی فضا میں چھوڑے۔