Friday, May 10, 2024

کراچی میں عوامی مسائل کا مکمل ادراک، آنکھیں بند نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم

کراچی میں عوامی مسائل کا مکمل ادراک، آنکھیں بند نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم
August 31, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیرِ اعظم کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں  وفاقی وزیر اسدعمر، علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ویڈیو لنک سے شریک ہوئے ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے اورمتعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز نے بھی اجلاس میں  شرکت کی اور "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان" پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے مسائل  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی  میں  عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے،آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔